6 جولائی 2014 - 13:10
ایران نے ڈیلی گلف کی رپورٹ کی تردید کی

نوری مالكي کے عراق کے وزیر اعظم بننے کے موضوع پر تہران اور ریاض کے درمیان صلاح و مشورے پر مبنی رپورٹوں کو ایران نے مسترد کر دیا ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے ان رپورٹوں کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراق میں وزیر اعظم کے تعین کے بارے میں ایران کی جانب سے خاص نمائندے کو سعودی عرب روانہ کئے جانے اور اس ضمن میں تہران اور ریاض کے درمیان صلاح و مشورے پر مبنی رپورٹیں بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عراق کی حالیہ صورتحال کے بارے میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔ حسین امیر عبد اللہیان نے کہا کہ عراق کے سیاسی اور مذہبی رہنما، اس ملک کے آئین کے تناظر میں ضروری فیصلے لینے کی توانائی رکھتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ڈیلی گلف نیوز میگزین نے لندن ٹائمز کے حوالے سے لکھا ہے کہ نوری مالكي کے مقام پر کسی دوسرے کو عراق کا وزیر اعظم بنانے کے لئے ایران نے سعودی حکام سے مذاکرات کرنے کے لئے اپنا نمائندہ بھیجا ہے۔

.......

/169